اصلی سرجیکل اسٹرائیک نہ سہی، فرضی ویڈیو ہی بنا ڈالی

0
42

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے سالانہ ’ایئر فورس ڈے‘ کے موقع پر ایک فرضی ویڈیو جاری کی جس میں پاکستان کے شہر بالاکوٹ میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کی کہانی بیان کی ہے۔

مودی نے ایک بار پھر کی سرجیکل اسٹرائیک کی بات

ویڈیو کے مطابق پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلہ پر حملہ کے بعد ملک بھر میں شدید غم و غصہ تھا۔ حملہ کے جواب میں بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں سرجیکل اسٹرائیک کا منصوبہ تیار کیا۔بعدازاں فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بالاکوٹ میں واقع جیش محمد کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کے اگلے دن پاکستان نے (27 فروری) کو بھارتی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی لیکن بھارتیوں نے ان کو باہر کر دیا۔

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال فروری کے مہینے میں بھی پاکستانی شہر بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جسے پوری دنیا نے جھٹلا دیا تھا۔ بھارت نے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران ایک جہادی کیمپ اور 300نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا تھا لیکن بھارت اپنے اس دعوی کے ثبوت میں ایک بھی تصویر تک پیش نہیں کر سکا۔ بھارت نے اس حملہ کے دوران بالاکوٹ میں کچھ درختوں کو تباہ کر دیا تھا۔ تاہم پاکستان نے 27فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

بھارتی آرمی چیف کی بڑی دھمکی، کہا کنٹرول لائن کریں گے عبور

فرضی ویڈیو میں یہ تو دکھایا گیا ہے کہ بھارتیوں نے پاکستان کو فضائی حدود میں گھسنے نہیں دیا لیکن یہ نہیں دکھایا کہ اس کے دو جنگی جہاز کیسے تباہ ہوئے اور پائلٹ کیسے پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کچھ ٹارگٹ لاک کیے تھے۔

Leave a reply