فاٹااور بلوچستان کے طالبعلموں کے میڈیکل وظائف کا معاملہ، چیئر مین پی ایم سی کے خلاف نوٹس جاری

0
35

ایوان بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر عثما ن خان کاکڑ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ فاٹااور بلوچستان کے طالبعلموں کو کئی برسوں سے 265 میڈیکل وظائف دیئے جا رہے تھے جس پرا یچ ای سی نے آما دگی کا اظہار کیا تھا ان کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں تھی اورا یچ ای سی وظائف دینے کے لیئے تیارہے۔

مگر پی ایم سی کی جانب سے سکالرشپز دینے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں اور آج کمیٹی کے اجلاس میں چیئر مین پی ایم سی ،نائب چیئر مین پی ایم سی اور سیکرٹری ہیلتھ کی عدم حاضری پر چیئر مین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑاور اراکین کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے احتجاجاََکمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا اور ان تینوں کے خلاف نوٹسسزجاری کرنے کا حکم دیااورفیصلہ کیا کہ ان کے خلاف تحریک استحقاق ایوان میں لے کرجانے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین واراکین ِکمیٹی نے متعلقہ حکام کے رویوں کے بارے میں چیئرمین سینیٹ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور تمام صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا ۔

کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز فد ا محمد ، سردار محمد شفیق ترین اور نصرت شاہین کے علاوہ وزارت ہیلتھ ،ایچ ای سی اور پی ایم سی کے حکام نے شرکت کی۔

Leave a reply