شیخوپورہ : گورنمنٹ ہائی سکول میں سنگین بے ضابطگیوں ,اساتذہ کے درمیان گروپ بندی , مبینہ الزامات کا نوٹس

parvez elahi

باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گاؤں منڈیالی کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کے علاوہ اساتذہ کے درمیان گروپ بندی کے مبینہ الزامات کا نوٹس لے لیا ہے اور اس بارے میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو تحقیقات کروا کر رپورٹ بھیجنے کی ہدایت جاری کی ہے ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ سکول کونسل کے اراکین ذوالفقار علی عابد حسین عزادار حسین محمد نواز بھٹی اسد محمود حاجی جاوید احمد اور محمد ریاض بھٹی کی تحریری درخواست پر جاری کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سکول اساتذہ کی گروپ بندی کے باعث امتحانی نتائج سو فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہ گئے ہیں درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ سکول میں نیا سولر پینل لگانے طلباء کے داخلوں کی فیس کی وصولی بیٹریوں کے استعمال فرنیچر کی خریداری اور مرمت کے علاوہ سکول کنٹین کے ٹھیکہ میں وسیع پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں دریں اثناء سکول کے ہیڈ ماسٹر شاکر علی کے قریبی ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

Leave a reply