ڈیرہ غازی خان – سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کا نوٹس

ڈیرہ غازی خان ، سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کانوٹس،میڈیا پر ایک خبر نشر ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ بستی جیون خان چٹ سرکاری میں سیلاب متاثرین میں ایکسپائری ادویات دی گئیں.
باغی ٹی وی رپورٹ-ڈیرہ غازی خان میں سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کانوٹس لے لیا ہے میڈیا پر ایک خبر نشر ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ بستی جیون خان چٹ سرکاری میں سیلاب متاثرین میں ایکسپائری ادویات دی گئیں.جس پر سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کا ڈیرہ غازی خان میں سیلاب متاثرین میں زائد المیعاد ادویات تقسیم کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے،تفصیلی رپورٹ ایک روز میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے، سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف فوری سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہوں خبردار کیا کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت اور نااہلی قابل قبول نہیں ہے-

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے سیلاب زدگان میں زائد المیعاد ادویات کی فراہمی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی محمد انور بریار کو بھی تحقیقات کےلئے موقع پر بھیج دیا۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر انور بریار موقع پر تحقیات کرکے رپورٹ دیں گے۔معاملہ کی تحقیقات کےلئے سینئر ڈاکٹرز کی بھی کمیٹی قائم کردی ہےانکوائری کمیٹی 24 گھنٹے آکے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔تین رکنی انکوائری کمیٹی کے کنوینر ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن مقرر کی گئے ہیں دیگر اراکین میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر اور پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر کامران کو شامل کیا گیا ہے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ الزام ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ 92 نیوز نے معاملہ ہائی لائٹ کیا تھا۔

Leave a reply