پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: تمام چیف سیکریٹریز،سول سرونٹس اورآئی جیز کو براہ راست وفاق کےاحکامات ماننےکاحکم
اسلام آباد:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: تمام چیف سیکریٹریز،سول سرونٹس اورآئی جیز کو براہ راست وفاق کےاحکامات ماننےکا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے اور متعلقہ ذمہ داران کوآگاہ بھی کردیا گیا ہے ،
ادھر دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔
آسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون جانے والے راستے بند کرنے شروع کردیئے ہیں جبکہ میریٹ چوک کنٹینرز لگا کے مکمل بند کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد ڈی چوک سے ریڈ زون راستہ پہلے سے ہی مکمل بند ہے تاہم نادرا چوک بھی گیٹ لگانے کا کام جاری ہے جس کی وجہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے پہلے سے بند ہے۔
اسکے علاوہ سرینا چوک پر بھی کنٹیرز جمع ہیں جسے بند کردیا جائیگا،صرف مارگلہ روڈ سے داخلی راستہ کھلا ہوگا وہاں بھی پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔سرینا، میریٹ، ڈی چوک، ریڈ زون جانے والی راستوں پر پولیس و ایف سی کی اضافی نفری لگا دی گئی تاہم انتطامیہ مزید راستے بند کرنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کال کے بعد سندھ پولیس کے افسران و اہلکار سیکیورٹی کے لئے اسلام آباد روانہ کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے 2000 دو ہزار فورس اسلام آباد بھیجی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے 900 ریکروٹس اور ٹرینگ اسٹاف کو بذریعہ ٹرین اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست پر اب تک مجموعی طور پر دو ہزار افسران و اہلکار سندھ سے اسلام آباد سیکیورٹی کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔اسلام آباد روانہ کی گٸی پولیس فورس میں ایک ایس ایس پی، دو ایس پیز، چار ڈی ایس پیز، 20 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔