نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تو وزیراعلی سے چیف سیکرٹری تک سب کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

0
21

نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تو وزیراعلی سے چیف سیکرٹری تک سب کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے خلاف سماعت ہوئی،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سماعت کی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہے حکومت کو جوڈیشل اختیارات کا بہت شوق ہو گیا ہے ۔جس نے یہ نوٹیفیکیشن جاری ہے جس نے منظور کیا ہے ان کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس دیں گے ۔

وکیل ندیم سرور نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے زریعے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے ہیں ۔پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن آئین کے منافی ہے ۔ایگزیکٹو اور عدلیہ کے علیحدہ علیحدہ اختیارات ہیں ۔اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو عدلیہ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا ۔

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد روک دیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تو وزیر اعلی سے چیف سیکرٹری تک سب کو توہین عدالت کے نوٹس دیں گے ،عدالتوں کو مذاق نہ بنائیں اور نہ تماشہ لگائیں ۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ،عدالت نے پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا

عثمان بزدار سیاسی مخالفین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، اہم انکشافات، مبشر لقمان نے کئے دو سوال، بزدار کے جواب کا انتظار

Leave a reply