کرونا کی وجہ سےدنیا لُٹ گئی:اب پابندیاں سخت کرنےکےسواکوئی چارہ کارنہیں:صوبوں کوہدایات جاری

0
16

اسلام آباد:کرونا کی وجہ سےدنیا لُٹ گئی:اب پابندیاں سخت کرنےکےسواکوئی چارہ کارنہیں:صوبوں کوہدایات جاری،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے صوبوں کو پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز دے دیں، پہلے مرحلے میں شام 6 تا سحری تک کاروبار بند کرنے کی تجویز دی گئی،

وفاقی حکومت کی طرف سے صوبوں کوجاری ہدایات میں درخواست کی گئی ہے کہ ملک بھر میں‌ شام کے اوقات میں پیٹرول پمپ، فارمیسی کھلی رہیں گی، دوسری تجویز کہ ہفتہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کردی جائیں۔

وفاقی حکومت کی طرف جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ ،اتوار پٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی ، پولٹری شاپس کھلی رکھی جائیں

وفاقی حکومت کی ہفتہ ،اتوار کو کورونا ویکسینیشن سنٹرز کھلے رکھنے کی تجویزسامنے آئی ہے اس کے ساتھ ساتھ دفاتر میں 50فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی تجویزدی گئی ہے

ذرائع کے مطابق یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ وزارت، محکمہ،بنک کے سربراہ عملدرآمد کے جوابدہ ہونگے ، ادھریہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کی دفاتر کے اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں اس کے بعد دفاتر بند کردیئے جائیں

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جم، ایکسرسائز سنٹرز مکمل طور بند کرنے ،فیز ون کے دوران کورونا کا پھیلائو نہ رکنے پر لاک ڈائون کے نفاذ کی تجویزدی گئی ہے

مثبت کورونا کیسز کی قومی شرح 13 فیصد سے تجاوز پر حساس شہروں میں مکمل لاک ڈائون نفاذ کی تجویزبھی دی گئی ہے جبکہ بیس فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈائون کی تجویزدی گئی ہے

وفاقی حکومت کی طرف سے گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ فیز ٹو میں ہائی رسک شہروں میں سات تا دس دن لاک ڈائون لازمی ہونا چاہیے

کل انہیں خطرات کے پیش نظر وزیراعظم کی زیرصدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صوتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 1137742 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 857 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

Leave a reply