اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر 68 روپے فی کلو ملے گی:اعلان ہوگیا

0
23

اسلام آباد: اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر 68 روپے فی کلو ملے گی:اعلان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعی پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ 10 دنوں میں چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے کی کمی آئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی گئی ، جس کے باعث گزشتہ 10 روز میں چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کی کمی آئی جس کے بعد سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمد شدہ چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ، ایکس مل اور ہول سیل ریٹ میں بھی کمی آئی ہے ، جس کہ وجہ سے جلد ہی ریٹل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں کمی آئے گی ، جب کہ درآمدی چینی کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اسٹاک مکمل رکھیں گے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ 10نومبر سے پنجاب میں شوگرملز نے کرشنگ شروع کردی جوکہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ گنے کی کرشنگ وقت پر شروع ہوئی ہے اب مستقبل میں بھی چینی کی قیمت بہتر رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ ملک میں شوگر ریفارمز کمیشن بھی کام کر رہا ہے اور اس ریفارمز کیلئے کسانوں اور شوگرملز ایسوسی ایشن سے بھی رابطے میں ہوں جب کہ صوبائی حکومتیں بھی کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنا رہی ہیں۔

Leave a reply