نوشہروفیروز موٹروے فنڈزکرپشن: ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار

0
25

نوشہروفیروز:نوشہروفیروزموٹر وے فنڈز میں کرپشن کے ملزم ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تصدیق کی ہےکہ ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق تاشفین عالم 19 نومبرکو دبئی روانہ ہوئے، تاشفین عالم دبئی سے غیر ملکی پرواز میں آزر بائیجان چلےگئے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم کو 1500 ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے 3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے تھے، جاری کردہ فنڈز کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مبینہ خردبرد کا الزام ہے۔

ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم 4 دن سے مفرور تھے جس پر انہیں معطل کردیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ نے انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے جوکہ موٹروےکی زمینوں کی خریداری کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کررہی ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے خبر وائرل ہوئی تھی جس کے مطابق سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری میں ایک اور مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی سی نوشہرو فیروز کو 1500 ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے 3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے ، جاری کردہ فنڈ کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم گزشتہ 4 روز سے غائب ہیں جس پر انہیں معطل کردیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا ہے کہ انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا دی ، جس کی رپورٹ آنے کے بعد پتا چلے گا کرپشن کیسے کی گئی۔

سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

Leave a reply