fbpx

‏پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں بےضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت

‏پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں بےضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی امیدوار عمر کاکاخیل کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ پی کے 63 سے لیگی ایم پی اے اختیار ولی اور آر او کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ پی کے 63 نوشہرہ کے تمام امیدواروں کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار میں جیت کا فرق 4 ہزار 129 ووٹوں کا ہے اور فارم 46 کے مطابق 13 ہزار بیلٹ پیپرز کے ریکارڈ میں تضاد آرہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.