ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،این آرٹی سی پاکستان میں وینٹی لیٹربنانے والاپہلا ادارہ بن چکا،وزیراعظم

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این ٹی آر سی ہری پور کا دورہ کیا

وفاقی وزرا فواد چودھری اور زبیدہ جلال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،وینٹی لیٹرز تیار کرنے والے انجینئرز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی،وزیراعظم نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی تعریف کی

وزیراعظم نے سیف وینٹ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این آرٹی سی پاکستان میں وینٹی لیٹربنانے والاپہلا ادارہ بن چکا،سیف وینٹ ایس پی 100کےنام سے پورٹیبل وینٹی لیٹرتیارہورہے ہیں،سیف وینٹ ایس پی 100 وینٹی لیٹرسستا،معیاری ،عالمی اداروں سے منظورشدہ ہے،این آر ٹی سی نے وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس تیارکر لیےہیں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ہم اپنے لوگوں کی ذہانت سے فنی مہارت کے ذریعے خود انحصاری کی منازل طے کریں گے،حکومت خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے تمام منصوبوں میں تعاون کرے گی ،نوجوان نسل کی صلاحیتوں کوبروئے کار لا کر خودانحصاری کی منازل طے کریں گے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی کو وسیع پیمانے پر سراہا جارہا ہے،کورونا وبا پر قابو پانے کےلیے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی ہے ،اب ہماری توجہ طبی شعبے کی جامع اصلاحات پر ہے

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق این آر ٹی سی ماہانہ 250 سے300 وینٹی لیٹربنانےکی صلاحیت رکھتاہے،

واضح رہے کہ پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق این آر ٹی سی حکام نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جنوری میں وزارت دفاعی پیداوار نے وینٹی لیٹرزکی تیاری کاٹاسک دیا، ترک کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں، اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ایک ہفتے میں 75سے 180وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہے، انجینئرنگ کونسل نے وینٹی لیٹر کوعالمی معیار کےمطابق قراردیاہے.

Leave a reply