
لاہور: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی۔
باغی ٹی وی: شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے 21 اکتوبرکو نوازشریف کی ابوظہبی سے لاہورروانگی کے لیے اتحاد ائرویزکی پرواز 243 کی بکنگ کروالی گئی ہے نوازشریف کی بکنگ اتحاد ائر ویزکی بزنس کلاس میں کروائی گئی، یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرلینڈ کرے گی پاکستان آمد پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےکا امکان ہے نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا،عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گےدبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔