نیوکلیئر پاکستان اور فاتحین اسلام ‎تحریر: چوہدری یاسف نذیر

0
45

پاکستان نے اپنا نیوکلئیر پروگرام70 کی دہائی میں شروع کیا جبکہ میزائل پروگرام کا آغاز 1988ءمیں ہوا۔پاکستان کے میزائل پروگرام نے بڑی تیزی سے ترقی کی اور آج پاکستان کے پاس بھارت سے بہتر میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی گواہی غیرملکی میڈیا نے بھی دی ہے۔پاکستان وقتا” فوقتا” جدید مزائیلز کے تجربے کر کے دشمن کے دلوں پر ہیبت طاری کئے رکھتا ہے ۔ یہ مزائیل اور دوسرے جنگی آلات انڈیا سمیت دوسرے بڑے دشمنوں کا غرور مٹی میں ملانے کے لیے کافی ہیں ۔
‎ پاکستان کے جنگی آلات کے نام مسّلم تاریخ کے بہترین جنگجو ،فاتحین ،شیر دل مجاھدوں اور ایسے مسلم سپہ سالاروں کے نام پر رکھے گئے ہیں جوتاریخ اسلام کے نامور فاتحین ہیں
‎سب سے پہلے بات کرتے ہیں پاکستان کے پاس موجود چند خطرناک ٹینکوں کی جو اسلام کے عظیم سپہ سالاروں کے نام پر ہیں ۔

‎پاکستانی ٹینک الخالد کا نام مشہور اسلامی سپہ سالار، ایک بہادر جنگجو،ایک عظیم فاتح جنہوں نے ایک بھی میدان جنگ میں شکست نہیں کھائی حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے نام پر ہے۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا لقب سیف اللہ ہے جس کا مطلب اللہ کی تلوار ہے۔

‎ ٹینک الضرار کا نام مشہور صحابی حضرت ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ بڑے شہسوار، بہادر اور شاعر تھے۔اپ جب میدان جنگ میں اترتے تو دشمن کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر صفوں کو چیرتے ہوے نکل جاتے ۔
‎اب بات کرتے ہیں پاکستان کے پاس موجود کچھ ایسے مزائیل کی جنہوں نے دشمنوں کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ، دشمن کے غرور کو مٹی میں ملایا اور انکو اس پاک سر زمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کے قابل نا چھوڑا ۔

‎حتف مزائیل ۔ حتف نبی کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی تلوار کانام تھا لہٰذا پاک فوج نے اس راکٹ کا نام حتف رکھا۔یہ ایک آرٹلری راکٹ ہے اور بہت عمدہ ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔
‎حتف میزائل ایک ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل ہے۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ ایک ملٹی ٹیوب بلیسٹک میزائل ہے یعنی لانچ کرنے والی وہیکل سے ایک سے زائد میزائل داغے جا سکتے ہیں۔

‎ابدالی مزائیل ۔
‎پاکستانی میزائل ابدالی کا نام فاتح احمد شاہ ابدالی کے نام پر ہے ۔ احمد شاہ ابدالی نے مرہٹوں کو پانی پت کے میدان میں شکست فاش دی۔
‎۔ ابدالی بھی سوپر سانک زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جبکہ اس کی رینج 180 سے 200کلومیٹر تک ہے۔

‎ غزنوی مزائیل ۔ غزنوی میزائل کا نام مشہور فاتح محمود غزنوی کے نام پر ہے ۔ محمود غزنوی نے بھارت پر 17حملے کیے
‎غزنوی ایک ہائپر سانک میزائل ہے جو زمین سے زمین تک مار کرتا ہے جبکہ اس کی رینج 290کلومیٹر تک ہے۔اس کی لمبائی 9.64میٹر،چوڑائی 0.99میٹر اور وزن 5256کلوگرام ہے۔

‎غوری میزائل کا نام عظیم مسلم سپہ سالار فاتح محمدغیاث الدین غوری کے نام پر رکھا گیا
‎یہ میڈیم رینج کا میزائل ہے جو زمین سے زمین تک مارکرتا ہے اور700کلوگرام وزن اٹھا کر 1500 کلومیٹر تک جاسکتا ہے
‎غوری II ایک میڈیم رینج بلیسٹک میزائل ہے جس کی رینج 2000کلومیٹر ہے۔اس کی لمبائی 18میٹر، موٹائی1.35میٹراورلانچ کے وقت وزن 17800کلوگرام ہے۔
‎۔
‎ بابر مزائیل ۔ بابر میزائل کا نام مشہور فاتح ظہیر الدین بابر کے نام پر ہے ۔ ظہیر الدین بابر ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کے بانی تھے۔
‎یہ پاکستان کاپہلا کروزمیزائل ہے اور اس کی رینج 700کلومیٹر ہے۔ یہ دشمن کے ریڈار سے بچ کر اس کے ائیڑ ڈیفنس کو تہس نہس کرسکتا ہے۔

‎نصر مزائیل ۔ نصر میزائل کا نام عربی لفظ نصر سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے فتح پانا یا بچانے والا۔
‎یہ دنیا کا سب سے چھوٹا میزائیل ہے، اور رینج 40 سے 655 کلومیٹر ہے، اِس ایک میزائیل نے بھارت کی پوری ڈاکٹرائن کو ناکارہ بنا دیا ہے، یہ میزائیل صرف 5 منٹ کے اندر بھارت کی پوری کولڈ ڈاکٹرائن کو نیست و نابود کردے گا۔
‎کیونکہ اِس میں استعمال ہونے والہ ایٹم بم اتنا چھوٹا ہے کہ اِسکو توپ سے بھی لانچ کیا جاسکتا ہے۔

‎ابابیل مزائیل ۔ ابابیل ایک چھوٹے سے پرندے کا نام ہے جس نے ابرہہ کے ہاتھیوں کے لشکر پر کنکریاں برسائی تھیں۔
‎ ابابیل ’’زمین سے زمین تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جس سے 2200 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔‘‘ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل ایک سے زائد اور جوہری اور دیگر ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکتا ہے اور یہ میزائیل کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے

‎شاہین مزائیل ۔ شاہین بھی ایک پرندے کا نام ہے جو حملہ کرنے اور پرواز کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔
‎شاہین۔ون، 650 کلو میٹر تک مار کرنے اور ہر طرح کا وار ہیڈ اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

‎رعد مزائیل ۔ رعد اور برق کا مطلب اور مفہوم ایک ہی ہے یعنی بادل کی گرج۔
‎یہ رعد کروز میزائل جس کی رفتار کی حد 350 کلومیٹر ہے اور وہ زمین پر یا سمندر میں اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتا ہے، جو تجربہ کیا گیا اس میں اس کی کامیابی 100 فیصد تھی۔ یہ کروز میزائل ہے جو رکاوٹوں کے باوجود سیدھا اپنے ہدف کی طرف لپکتا ہے۔

‎حتف میزائل کا سلسلہ غزنوی، ابدالی، غوری، شاہین، بابر سے ہوتا ہوا 2750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین 3 تک پہنچ چکا ہے جو بھارت کے مشرق میں خلیج بنگال تک مارکرسکتا ہے اور رعد کی بات کریں تو بحر ہند کے پانیوں میں پاکستان نہ صرف اپنے تحفظ کی اہلیت رکھتا ہے بلکہ سمندری حملے کی استعداد بھی حاصل کررہا ہے۔

‎جس طرح اسلام کے بہادر سپہ سالاروں نے پوری دنیا میں اپنی جرات و بہادری، جانثاری ،اور قابلیت سے انقلاب برپا کئے کئی جنگوں میں فاتحین بن کر ابھرے ۔ ویسے ہی انکے نام پر رکھے گئے پاکستانی جنگی آلات اپنی مثال آپ رکھتے ہیں جو دشمن کے لیے ہمیشہ سے ایک ڈراؤنا خواب ہیں

Chaudhry Yasif Nazir

Chaudhry Yasif Nazir is digital media journalist, Columnist and Writer who writes for baaghitv.com . He raises social and political issues through his articles, for more info visit his twitter account

Follow @IamYasif

Leave a reply