نلترگلیشئیرکے ٹوٹنے پرعلاقہ مکینوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت

0
24

گلگت بلتستان کے ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ نلترگلیشئیرٹوٹنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پرقابوپانے کیلئے انتظامیہ اورذمہ دارادارے چوکس ہیں، مصنوعی جھیل سے پانی کے اخراج پرکا م ہورہا ہے، جبکہ مقامی وغیرمقامی سیاحوں کو فوری طورپرنلترسے نکلنے کیلئے ہدایات دیں ہیں، اسکےعلاوہ پھنسے ہوے سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں پرتیزی سے کام کیا جا رہا ہے، انتظامی اہلکاروں کے ساتھ بڑی تعداد میں مقامی رضاکاروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا ہے، ضلعی انتظامیہ نےعوام سے گزارش کی ہے کہ محفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں، پہاڑی سلسلوں سے دوررہیں اوراپنے مال مویشیوں کوبھی محفوظ علاقوں پرمنتقلی کیلئے احکامات دئے ہیں، تاکہ انتظامیہ کے جانب سے بحالی کے کاموں میں رکاوٹ نہ بن سکیں، واضح ہے کہ گلگت کے نواحی علاقہ ملکی وغیرملکی سطح پرایک پرکشش ٹورسٹ پوائنٹ ہے، جسے دیکھنے کیلئے ملکی وغیرملکی سطح پربڑی تعداد میں گرمیوں میں سیروسیاحت کیلئے نلترکا رخ کرتے ہیں، یہ واقعہ نلترکی تاریخ کا پہلاواقع ہے.
ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت نےعوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ افواہوں پرکان نہ دھریں، جتنا بتایا جارہا ہے اس سے کم نقصان ہوا ہے، گلیشئرزکا پھٹنا پہاڑی علاقوں میں روز مرہ کا معمول ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ انکے ہمراہ کھڑی ہے، امدادی اوربحالی کے سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی.
ترجمان شہری انتظامیہ مظہرمغل نے بھی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پرکان نہ دھریں، نلترمیں انتظامیہ نے امدادی سرگرمیوں پرکام تیز کردیا ہے.
اسسٹنٹ کمشنروایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے نگرانی میں منگل کے روز بھی کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر25 دکانوں اور03 نجی سکولوں کو سیل کرکے مالکان پربھاری جرمانےعائد کردئے ہیں، سیکٹرمجسٹریٹس، شاہ خان، زوالفقارعلی، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی سمیت میونسپل پولیس فورس بھی کریک ڈاون شریک تھے، کورونا وائرس کے نتائج خطرناک بن کرسامنے آرہے ہیں، لہذا اپنی زندگی محفوظ بنائیں، اپنے خاندان کومحفوظ کریں.

Leave a reply