خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پروزیراعظم کا اظہار افسوس

0
22
shehbazsharif

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے طوفانی بارشوں کی وجہ سے بنوں اور لکی مروت میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم کو بنوں اور لکی مروت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

قازقستان سے لاہور کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور این ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی، زاہد اکرم درانی نے شہباز شریف سے شہداء اور زخمیوں کیلئے وزیراعظم پیکیج کے تحت مالی امداد کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئےڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاںبحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرک میں گھروں کی دیوار گرنےکے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے ضلع خوشاب کے شہر نور پور تھل میں آندھی اور بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچیاں جاںبحق ہوگئیں، ادھر گوجرانوالا میں بھی آندھی طوفان کے باعث حادثات میں 10 افراد زخمی ہوئےفیصل آباد کےعلاقےرضا آباد میں بارش کےدوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ کھرڑیانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

لاہور میں ہواؤں کی رفتار 111 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی، تیز بارشوں اور آندھی سے لیسکو ریجن کے 80 فیڈرز ٹرپ کرگئے، خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

Leave a reply