وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا کے نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیکرٹری صحت اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انکوائری میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔آکسیجن کی کمی کے باعث بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ افسوس ناک ہے ۔غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی
ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 شیر خوار بچے جاں بحق ہوگئے تھے سرگودھا کے کمشنر فرخ مسعود کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرے گی، کمشنر کے حکم پر غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہسپتال میں 4 شیرخوار بچوں کی موت کا واقعہ رات گئے پیش آیا تھا
قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے علاقے میں آتشزدگی کے باعث قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور وزیر اعلی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا کہ جامع انکوائری کر کے آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔
واضح رہے کہ مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں موڑ علی پور روڈ پر گھر میں آگ لگ گئی، آگ میں جھلس کر، گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں موڑ علی پور پر افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جانبحق ہونے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک بزرگ شامل ہے، جانبحق افراد کی عمریں 65 سال سے 2 ماہ کے درمیان ہیں،جانبحق ہونے والوں میں 65 سالہ بزرگ محمد نواز، 35 سالہ خورشید مائ ،19 سالہ فوزیہ مائ، 12 سالہ شاہ نواز، 10 سالہ سرفراز، ڈھائی سالہ یعقوب اور دو ماہ کا بچہ شامل ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق چھپڑ میں آگ لگنے کے باعث گھر میں آگ لگی ہے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر جانبحق افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں کے مطابق گھر میں 8 افراد رہائش پذیر تھے، اطلاع ملتے ہی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے،
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم