نسٹ یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان نے کیں طلبا کو اہم نصیحتیں اور فواد چوھدری کو دی مبارکباد

0
31

نسٹ یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان نے کیں طلبا کو اہم نصیحتیں اور فواد چوھدری کو دی مبارکباد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے تھے آپ سائنس وٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لے رہے،لوگ کہتے تھے آپ نے فواد چودھری کو وزیربنا دیا ہے ،اچھا کپتان جانتا ہے کہ کھلاڑی کو کس جگہ کھلانا ہے،پہلی بار نسٹ یونیورسٹی آیا ہوں،نہیں جانتا تھا کہ نسٹ یونیورسٹی میں کتنا زبردست کام ہورہا ہے،عوام نےسائنس وٹیکنالوجی میں فوادچودھری کی پرفارمنس دیکھی ہے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب قوم اپنا سیلف کانفیڈننس کھو بیٹھتی ہے وہ محتاج ہو جاتی ہے ،آپ یقین کریں جب پہلی بار بھارت کرکٹ کھیلنے گیا تو ہمیں ایسے ٹریٹ کیا گیا کہ اندازہ نہیں کر سکتے، ہمارے ادارے مضبوط تھے،میرٹ کا سسٹم جیسے جیسے نیچے گیا اس سے پاکستان بھی نیچے چلا گیا.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے طلبا پر بہت بڑی ذمہ داری ہے،اللہ جتنا نوازتا ہے اتنی بڑی ذمہ داری ڈالتا ہے، تعلیم میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، آپ کو سب سے زیادہ کوالٹی ہائیر ایجوکیشن مل رہا ہے، آج بہت بڑا کام کیا گیا سائنس و ٹیکنالوجی پروگرام بنایا گیا، سب سے پہلے آپ کی زندگی کی ویژن کیا ہے ،کیا خواب دیکھتے ہیں جو بھی ذہن میں لاتے ہیں وہ ممکن ہے، انسان بہت کچھ حاصل کر چکا ہے، اللہ نے جو آپ کو طاقت دی وہ ذہن میں رکھیں ،اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا تھا کہ انسان کے سامنے جھکو، ہم گزر جاتے ہیں لیکن ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ہم کیا بن سکتے تھے.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بڑی ویژن ذات سے بڑھ کر ہوتی ہے، جو بھی بڑا انسان بنا وہ ذات سے نکل کر بنا، بڑے بڑے اربوں پتی آئے لیکن دنیا کی تاریخ اس کو جانتی ہے جس نے اس پیسے سے انسانوں کے لئے کچھ کیا، بل گیٹس بڑا نام ہے وہ واقعی بڑا انسان ہے، صلاحیت سے پیسہ جمع کر کے اپنی زندگی پر کم پیسہ خرچ کیا، وہ یہاں پولیو پر پیسہ خرچ کر رہا ہے،گنگا رام کو لوگ یاد کریں گے لاہور میں ہسپتال بنا گیا، بڑی ویژن ذات سے نکل کر ہوتی ہے، جب بڑی ویژن رکھتے ہیں تب آپ کا دل اسکو مانے، ذہن اور دماغ میں کلیش نہیں ہونا چاہئے. ہمیشہ اپنے دل کو فالو کریں،جنون دل میں ہوتا ہے، زندگی کا تجربہ ہے ٹیلنٹ اور جنون کا مقابلہ ہو تو جنون ٹیلنٹ کو ہرا دے گا، جب جنون ہو گا سولہ سولہ گھنٹے بھی کام کر سکتے ہیں، بڑے لوگوں کے دل ان کو ڈرائیو کرتے ہیں، جب بڑا خواب دیکھتے ہیں تو ذہن میں ڈال لیں کہ آپ کشتیاں جلا کر جاتے ہیں کوئی پلان بی نہیں ہوتا، ابھی پلان بی ہوا تھا پھر سی ہوا اور زیڈ تک جائے گا، جب کشتیان جلا دیتے ہیں تب ہیومن پوٹینشل نکلتا ہے، جتنا چیلنج کریں گے طاقت نکلے گی.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ویژن پر کمپرو مائیز کرنے والے کامیاب نہیں ہوتے، کامیابی کا رازیہ ہے کہ جب آپ فیصلہ کرتے ہیں تو ہر کوشش کریں جتنی کر سکتے ہیں،زندگی میں بڑا کام کرنے جا رہے ہیں تو مانیں کہ زندگی سائیکل پر جاتی ہے،جو انسان کامیاب ہوتا ہے اس کو برے وقت کو سنبھالنا آتا ہے، برے وقت میں مورال گر جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئے، مایوس نہیں ہوں گے ہار نہیں مانیں گے محنت زیادہ کریں گے گر کر کھڑے ہوں‌ گے تو کامیاب ہو گے.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی بڑی صفت یہ ہے کہ غلطیوں کا جائزہ لینا باقیوں سے بہتر ہے، آپ محنت کر کے اوپر آتے ہیں، اوپر جانے کا آپ کو وقت ملتا ہے جب تک آپ چیلنج کرتے رہتے ہیں کامیاب ہوتے رہیں گے، میں نے ٹیلنٹڈ کرکٹر دیکھتے جب وہ کامیاب ہوتے تو وہاں جا کر رک جاتے ،جس وقت آپ اپنے آپ کو چیلنج کرنا ختم کر دیتے ہیں آپ نیچے آنا شروع ہو جاتے ہیں، لوگ ریٹائرڈ ہوتے ہیں ایکدم بوڑھے ہو جاتے ہیں بال سفید ،ہارٹ اٹیک کیونکہ زندگی کا مقصد چلا جاتا ہے، میں نے جب کرکٹ ختم کی تھی تو مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی میں بھی کرکٹ پر باقیوں کی طرح باتیں کرتا اور کچھ کما لیتا،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رول ماڈل زندگی کا حصہ ہے، میرے بھی رول ماڈل تھے، دنیا کی تاریخ کا وہ رول ماڈل جسے اللہ کہتا ہے کہ انہیں فالو کریں وہ ہمارے نبی ہیں، ہمیں انہیں فالو کرنا ہو گا انہیں رول ماڈل بنانا ہو گا، تبھی ہم کامیاب ہوں گے، میں نے پڑھ کر سمجھا اس لئے آپ کو بتا رہا ہوں، دنیا میں کسی کو اتنی کامیابیاں نہیں ملیں جتنی انکو ملیں، انسانوں کے لئے رحمت بن کر آئے تھے یہ انکا ویژن تھا، جس نے بھی نبی کریم کو فالو کیا وہ بڑے نام بن گئے.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ پڑھیں گے تو دیکھیں گے کہ جس سے بھی نبی کریم کی نسبت تھی یا فالو کیا وہ عظیم لوگ بن گئے، انکی زندگی کو یاد رکھیں،مدینہ کی ریاست انکی سنت تھی ،دنیا میں انہی اصولوں پر مسلمان سپر پاور رہے جو ان اصولوں پر چلے گا سپر پاور بنے گا،زندگی میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہے، جدوجہد کرنی پڑتی ہے.

Leave a reply