اولاد کی تربیت والدین کی اہم ذمہ داری

0
42

نیک اولاد اللہ تعا لٰی کی بہت بڑی نعمت ہے اسی لئے انبیاء اکرام علیھم السام کثرت سے نیک اولد ملنے کی دعائیں مانگا کرتے تھے اور یہی نیک اولاد مومنین کے کیے صدقہ جاریہ بنتی ہے کہ مرنے کے بعد بھی نیک اولاد کے سبب نیک اعمال کا سلسلہ منقطع نہیں ہوتا بلکہ جاری و ساری رہتا ہے جیسا کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” انسان جب دارالعمل سے دارالجزا کی طرف روانہ ہو جاتا ہے تو اس کے اعمال کا سلسلسہ منقطع ہو جاتا ہے لیکن تین چیزیں باقی رہتی ہیں ایک صدقہ جاریہ دوسرا وہ علم جس سے فائدہ حاصل ہو تیسری نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرے اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ بعض نیکیاں ایسی ہیں کہ انسان کے مرنے کے بعد بھی ان نیکیوں کا اجر ملتا رہتا ہے لیکن اولاد سے یہ نعمت حاصل کرنے کے لئے والدین کو بھی کچھ ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی اللہ پاک نے ہمیں اسلام جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے اس پر ہم اللہ کا جتنا شکر کریں کم ہے والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کی پرورش اسلامی اصولوں کی روشنی میں کریں انھیں اس طرح سے جینا سکھائیں کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی میں ہی ان کی خوشنودی ہو اور اوسلامی تعلیمات کو ہر لحاظ ہر صورت میں ان کے لئے مشعل راہ بنائیں کہ اس میں ہی ان کی نجات پوشیدہ ہے اور یہی راہ حق بھی ہے اولاد کا بچپن والدین کے ہاتھوں میں ہوتا ہے اسی لئے والدین اپنی بھر پور توجہ سے اپنے بچوں کا بچپن قرآن و حدیث
کی روشنی میں سنوار سکتے ہیں ان کا بچپن تہذیب و اخلاق کے سانچے میں ڈھال سکتے ہیں علم تو وہ ہے جو بچپن میں سیکھا اور بردباری تو وہ ہے جو بڑے ہو کر سیکھی انسان کے اچھے یا برے اخلاق کا بنیادی وقت ان کا بچپن ہی ہوتا ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے ” ہر ایک بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی بناتے ہیں ، نصرانی بناتے ہیں، مشرک بناتے ہیں اس حدیث سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بچے تو فطرت اسلام پر پیدا ہوتے ہیں مگر ان کی تربیت والدین پر منحصر ہے اگر والدین نے اپنے بچوں کی تربیت اسلامی اصولوں کے مطابق قرآن و حدیث کی روشنی میں کی ہوگی تو ان کے بچے ان کے والدین کے لئے صدقہ جاریہ بنیں گے لیکن اس کے برعکس ان کی تربیت ٹھیک نہ ہوئی تو ان کی زندگی تو برباد ہو گی ہی ان کی آنے والی نسلوں کے بگڑنے کا خدشہ رہتا ہے

Leave a reply