مقبوضہ جموں وکشمیر، بھارتی بارڈرپولیس کے افسرکی خودکشی

0
33

بھارت کے ہند تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ایک افسر نے جموں میں اپنی سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ مذکورہ افسر کی شناخت جسونت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو آئی ٹی بی پی کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ہے۔

مقبوضہ کشمیر، ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

جسونت سنگھ جموں میں ریل ہیڈ کمپلیکس کے قریب وان بھون میں گلے میں گولی کے زخم کی وجہ سےمردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2007 کے بعد سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 442 پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتہ کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ڈوڈا قصبے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک فوجی نے خودکشی کرلی۔ فوجی کی شناخت 96 بٹالین کے ونود کمار کے نام سے ہوئی۔ ونود نے ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے مین گیٹ پر ڈیوٹی کے دوران اپنی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی کی لاش برآمد

اسی طرح گذشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے کیرن سیکٹر میں ایک بھارتی فوجی نے ایک کیپٹن سمیت 9فوجیوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی

یاد رہے کہ بھارتی فوج میں خود کشی کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گذشتہ سال 80بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔ قبل ازیں 2017میں 75جبکہ 2016میں 104بھارتی فوجیوں نے خود کشی کی تھی۔

Leave a reply