بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ،سمندر میں طغیانی، تیسرا الرٹ جاری

0
32

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا سمندر میں دو دن طغیانی رہے گی۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کی جانب سےتیسرا الرٹ جاری کر دیا گیا محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ دو روز کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہے گی سندھ اور بلوچستان میں ماہی گیر 14 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب سے450 کلومیٹردور ہے۔سسٹم ٹھٹھہ سے550کلومیٹر دور اورماڑہ کےجنوب میں350 کلومیٹردورہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی میں موجودڈپریشن مغرب اورجنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے۔سسٹم کےمرکز میں ہواؤں کی رفتار 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ڈپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں میں مزید جنوب مغربی سمت کی جانب بڑھا ہےآج شام تک سسٹم کے مزید مغرب کی طرف بڑھنے اور پھر واپس آنے کا امکان ہے۔ساحلی علاقوں کوبحیرہ عرب میں موجودڈپریشن سے فی الحال خطرہ نہیں۔

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں موجود اس سرگرمی کو ٹروپیکل سائیکلون سینٹر مسلسل مانیٹر کررہا ہے، بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آ ج اور کل بھی تیز بارش کا امکان ہے۔بارشو ں کے اسپل کا اختتام 15اگست تک ہوسکتاہے بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز اسپیل متوقع ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ 18 یا 19 اگست کی دوپہر تک جاری رہ سکتا ہے۔

سوات بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے

Leave a reply