اوچ شریف :چنی گوٹھ میں تاش، پرچی، سنوکر اور کرکٹ میچ پر جواء عروج پر، پولیس خاموش تماشائی
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) جنوبی پنجاب کی تحصیل احمد پور کے شہر چنی گوٹھ دھوڑکوٹ جوئے کی لپیٹ میں ۔تاش، پرچی، سنوکر پر جواء عروج پر، تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی ۔چنی گوٹھ اور دھوڑکوٹ شہر جواریوں کے سپرد۔ شہری ،سماجی ، رفاحی ، فلاحی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف مقامات چنی گوٹھ ۔دھوڑکوٹ پر تاش، پرچی، سنوکر جوا کے محفوظ ٹھکانے قائم ہوچکے ہیں ،روزانہ لاکھوں روپے کا بھاؤ تاؤ اور وارداتیں جاری ہیں۔ تاش، پرچی، سنوکرجوا سے سینکڑوں جواری سادہ لوگوں کو امیر ہونے کا لالچ دیکر ان کی جمع پونجی بھی ہڑپ کر رہے ہیں ، بعض ادھار اور سود پر رقم لیکر جواریوں کے اڈے پر جھونک رہے ہیں۔
جوا کروانے والے بکیئے راتوں رات کروڑ پتی اور محلات و کوٹھیوں کے مالک بن گئے ۔جواریوں نے جوا کرانے والے بکیوں نے وٹس ایپ پر رابطے کرنے شروع کررکھے ہیں ۔قریبی علاقے احمد نائچ، پل بھلکہ، نور اللہ پنو، جھلن ماند، محمود ماتم چوک بھٹہ ککس موڑ۔ دھوڑکوٹ، خیر پور ڈاہا، حامد پور کلاں بستی نوناری ،کوٹلہ موسی خان ،چوک بھٹہ کے جواریوں نے دھوڑکوٹ چنی گوٹھ کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے دھوڑکوٹ چنی گوٹھ کا رخ کرنا شروع کررکھا ہے جس کی بنیادی وجہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں نہ کرنا ہے۔
انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جواریوں اور منشیات فروشوں کو سیاسی شخصیات کی پست پناہی حاصل ہے بیشتر جواریوں نے خیر پور ڈاہا، چنی گوٹھ، پل بھلکہ کے اڈے پر جوئے کا کام شروع کررکھا ہے جہاں پر تاش، پرچی، سنوکر پر جوا کروایا جاتا ہے ۔ جبکہ اندرون شہر کے بیشتر مقامات پر بکیوں نے آن لائن اڈے قائم کررکھے ہیں اور کرکٹ میچ پر جوا کرانے والے بکئے دیدہ دلیری کے ساتھ مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے آنکھوں سے اوجھل ہیں۔
اوچ شریف کے مختلف علاقوں محلوں شمس کالونی شمیم آباد نواز آباد عمرٹاون ناصر ٹاؤن اکبر ٹاؤن اوچ موغلہ للو والی پل سمیت متعدد علاقوں میں کرکٹ میچ پر جوا سر عام کھیلا جانے لگا ، ایشیا کپ 2023کاکھیلے جانے والے میچ پر لاکھوں روپے کا جوا لگانے والے میچ فکسنگ اور جوا لگا کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے درجنوں بکیوں اور میچ فکسنگ کا کاروبار کرنے والوں کو پولیس تھانہ اوچ شریف نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے
پولیس کو انفارمیشن دینے کے باوجود بھی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے میچ فکسنگ کے کارندوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ