اوچ شریف:ڈی ایچ او کی زیر نگرانی ، ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کا آغاز

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) تحصیل احمد پور شرقیہ میں محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کی ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ابوبکر کی زیر نگرانی محکمہ صحت کی ٹیمیں رورل علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین لگا رہی ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد دیہی علاقوں میں پھیلنے والے مختلف وبائی امراض سے بچوں کو محفوظ بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین لگانے سے محروم نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز بھی ڈپٹی ڈی ایچ او کی زیر نگرانی موضع بکھری سمیت کئی دیہی و کچی آبادیوں میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں درجنوں مریضوں کو طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئیں۔

اہلیانِ علاقہ نے محکمہ صحت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات میں بہتری آئی ہے۔

ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ابوبکر کا کہنا ہے کہ دو بوند ویکسین ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ وہ خود اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور یقینی بنا رہے ہیں کہ ویکسینیشن کا عمل درست طریقے سے انجام دیا جائے۔

Leave a reply