اوچ شریف :تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کاراج، تاش پر جواء کھیلنے والے اور منشیات فروش بے لگام

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تھانہ اوچ شریف میں ٹاؤٹ مافیا کاراج، تاش پر جواء کھیلنے والے اور منشیات فروش بے لگام
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف تھانہ کی حدود میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے تاش کے پتوں پر لاکھوں روپے کا سرعام جوا جاری ہے کیونکہ پولیس افسران مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کرکے خود منشیات فروشوں اور جواریوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

اوچ شریف شہر کے مختلف محلوں شمیم آباد، اکبر ٹاؤن ،اوچموغلہ ،للو والی پل، شمس کالونی، بلوچاں محلہ میں جوابلاروک ٹوک جاری ہے ،دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جوا کے اڈوں پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ بھی جاری ہے جہاں جرائم پیشہ افراد رات بھر شراب و شباب کی محفلیں سجاتے ہیں

اس کے علاوہ ذرائع کا بتانا ہے کہ باقاعدہ منتھلی کے عوض پابندی کے باوجود سرعام گٹکا، مین پڑی اور مختلف قسم کی منشیات کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے جس کے سبب نوجوان اور کم عمر بچے نشے کی بری لت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

اکثر جگہوں پر چرس افیون سمیت نشے کی مختلف اقسام کی فروخت پولیس کی آشیرباد سے جاری ہے۔ تاش کے پتوں اور دیگر جوئے کے سبب شہر میں جرائم پیشہ افراد، نشے کی حالت میں راتوں کو دیر تک سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ شریف شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔

شہریوں جاوید اقبال،سمیع اللہ، ولید، فرحان، مبین، اسد اللہ، اکرام،اختر،عارف،شبیر ودیگر نے آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لے کر کرپٹ عناصرکی سرپرستی میں چلنے والے ان اڈوں کو بند کروانے اور اس مکروہ دھندہ میں پولیس کی وردی میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply