اوچ شریف : دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ،انتظامیہ کی آنکھیں بند ،شہری پریشان

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر میں دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ،انتظامیہ کی آنکھیں بند ،شہری پریشان
تفصیلات کے مطابق، اوچ شریف شہر میں دودھ مزید 15سے20روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، اور انتظامیہ اس بار بھی آنکھیں بند کر کے بیٹھی ہے۔اوچ شریف میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں جبکہ دوسری جانب کوئی بھی اس ناجائز قیمتوں کے اضافہ پر ایکشن لینے والا نہیں ہے، ایسا لگتا ہے جیسے عوام کو بھوکے شیروں کے سامنے چھوڑ دیا گیا ہو۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔اس سے قبل فروری میں بھی دودھ کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی تاہم اوچ شریف کی گلیوں اور چوراہوں میں ملنے والے
دودھ، کی قیمتوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑرہا ہے۔ شہریوں محمد عابد حسین بخاری محمد علی محمد راشد ودیگر نے کہا کہ اوچ شریف و گردونواح شہروں میں اشیاء خوردونوش سمیت دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ بھی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہی جاری کیا جاتا ہے پھر بھی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

Leave a reply