اوچ شریف :عدالتی حکم کے باوجود پٹوار خانوں سے منشیوں کا قبضہ ختم نہ ہو سکا

اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) عدالتی حکم کے باوجود پٹوار خانوں سے منشیوں کا قبضہ ختم نہ ہو سکا
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف وگردونوح میں محکمہ مال کے پٹواریوں نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم ہوا میں اڑاتے ہوئے منشیوں سے کام لے رہے ہیں، پٹواریوں کے منشی سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرتے ہوئے سائلین کیلئے عذاب بن گئے ریکارڈ کی درستگی کیلئے ریٹ مقرر، اوچ شریف و گردونواح کے سائلین محمداعظم، اللہ ڈتہ، فقیرمحمد، محمدحفیظ، محمدقاسم، عبدالرشید، فیاض احمد، محمدفہد، قیصرعلی ودیگر نے میڈیا کو مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال کے اوچ شریف کے پٹواریوں خواجہ خیرات حسین، رفیق لنگاہ، اقبال بربرا نے مبینہ طور پر پرائیویٹ منشی خواجہ مطہر حسین، شاکر جاوید، علی، محمد صابر، ربنواز، محمد اکرم، ارشاد احمد، محمد اقبال، محمد نوید وغیرہ رکھے ہوئے ہیں اور ایک ایک پٹواری کے پاس تیس تیس مواضعات ملے ہوئے ہیں جن کی فرد بدر رجسٹری انتقال کرانے کے لیے اپنے ٹاؤٹ حضرات کے ذریعے رجسٹری کروانے کے لیے آنے والے سائلین سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہیں
یاد رہے کہ منشیوں کی لوٹ مار کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پٹواریوں کے منشی سرکاری ریکارڈ کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی سرکاری دستاویزات میں کسی قسم کی ردوبدل کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کے ہڈحرام پٹواریوں نے لاہورہائیکورٹ کے حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پرائیویٹ رہائشگاہوں پر پٹوارخانے بنا کر سرکاری ریکارڈ منشیوں کے حوالے کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب تحصیل اوچ شریف بھر کے پٹواریوں نے منشیوں کو اپنے اختیارات دیرکھے ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی یا سکنی، گرداوری، قرضہ کے حصول کیلئے زرعی پاس بک وغیرہ کے ریکارڈ کیلئے پہلے پٹواری کے منشیوں کے پاس جانا پڑتا ہے پٹواریوں کے منشیوں نے خسرہ درستگی، نام درستگی، دیگر ریکارڈ کے حصول کیلئے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔ سائلین نے چیف سیکڑیری پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، کمشنر بھالپور، ڈپٹی کمشنر بھاولپور،اسسٹنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواریوں اور انکے منشیوں کے خلاف کارروائی کرکے فاضل عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرایا جائے

Comments are closed.