اوچ شریف :اظہر خان جتوئی نے مثبت اور بے باک صحافت سے صحافی برادری کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،رخسانہ اسد

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اظہر خان جتوئی کو صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد منتخب کرنے پر تمام ممبران کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کری ایٹو رائٹرز کلب رخسانہ اسد نے کیا

انہوں نے کہا کہ اظہر خان جتوئی ملک بھر کے ورکنگ جرنلسٹس کا روشن چہرہ ہیں انہوں نے ہمیشہ مثبت اور بے باک صحافت کے ذریعے صحافی برادری کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اظہر خان جتوئی کی تاریخی فتح سے ورکنگ جرنلسٹس کا مورال بلند ہوا ہے

ہمیں قوی یقین ہے کہ اظہر خان جتوئی کی کامیابی سے ملک بھر کی صحافی برادری کا جمہوری روایات اور اقدار پر یقین مزید پختہ ہوا ہے اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد حقیقی معنوں میں ملک بھر کی صحافی برادری کا نمائندہ پلیٹ فارم بنے گا اور ملک بھر کی صحافتی برادری کی بھر پور نمائندگی کر کے صحافی برادری کا مان بڑھائیں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر خان جتوئی صحافتی میدان کے وہ شہسوار ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق وسچ کا علم بلند کیا اور انکے قدم کبھی نہیں ڈگمگائے انہوں نے اظہر خان جتوئی کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اظہر خان جتوئی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے

اوچ شریف کے سینئر صحافی حبیب خان ،محمد یعقوب خان ،ساجد خان، شمس خان رند سمیت دیگر صحافیوں نے بھی اظہر خان جتوئی کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اور انہوں نے مقامی صحافیوں کو بھی کہا کہ اسلام آباد کی طرح اوچ شریف میں بھی ایسی تنظیم بنانی چاہیے جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہو .

Comments are closed.