اوچ شریف: موٹروے پر غیر ملکی شراب سمگل کرنے والے دو گرفتار
اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) موٹروے ایم-5 پر پولیس کی کامیاب کارروائی میں غیر ملکی شراب کی ایک بڑی مقدار برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جو سندھ سے جنوبی پنجاب میں شراب سمگل کرنے کا کام کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق، اوچ شریف انٹرچینج کے قریب پولیس نے ایک کار کو روکا جسے آئی ٹی آئی کے ذریعے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ کار کی تلاشی لینے پر 584 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد ہوئیں۔ گرفتار افراد کی شناخت نعمان اور راحیل کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ دونوں افراد سندھ سے ملتان شراب کی سپلائی کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ ڈی ایس پی محمود الرحمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس سفر کو محفوظ بنانے اور جرائم کو روکنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔