اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) محنتی اور قابل پولیس آفیسر سب انسپکٹر سجاد خان لغاری کو تھانہ اوچشریف میں انچارج تھانہ لگا دیا گیا ہے جنہوں نے بطور ایس ایچ او چارج سنبھال کر اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کر دیے ہیں
کرائم فائیٹر پولیس آفیسر کی تھانہ اوچشریف میں بطور انچارج تعیناتی سے شہریوں نےاطمینان کااظہارکیا اور انہوں نے اس امیدظاہرکیاکہ سجاد خان لغاری کی اوچشریف شہر کے تھانہ میں بطور انچارج تعیناتی سے جرائم کاخاتمہ ہوگا اور وہ اپنے تجربات کی بنیاد پر نہ صرف شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے
یاد رہے کہ سجاد خان لغاری کچھ عرصہ پہلے تھانہ اوچشریف میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں جن کی سابقہ اچھی کارکردگی پر شہریوں نے ان کی اب تھانہ دوبارہ ایس ایچ اوتعیناتی سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں