یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

0
20
یکم-اکتوبر-سے-پٹرول-کی-قیمتوں-میں-اضافے-کا-امکان #Baaghi

ملک میں یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا 5 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

سمری کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے وزارت خزانہ کی مشاورت سے لیوی اور ٹیکسوں میں ردو بدل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار لیوی اور جی ایس ٹی پر ہو گا۔

واضح رہے کہ اس وقت پٹرول پر لیوی پانچ روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل پر فی لیٹر 5روپے 14 پیسے لیوی عائد ہے۔

ن لیگ میں شمولیت کی جھوٹی خبریں شیئرکرنے پرن لیگ کی سوچ پرافسوس،ہرمحاذپرجھوٹ:وفاقی وزیر

افغان طالبان کی دنیا ہی بدل گئی : شعبہ افغان فلم کا نیا ڈائریکٹر تعینات

Leave a reply