پنجاب اسمبلی کے 4 شعبوں کے افسران کا ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار

0
22

لاہور:پنجاب میں آئینی اور سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں آج پنجاب اسمبلی کے 4 شعبوں کے افسران نے ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامرحبیب نے افسران کو اجلاس میں آنے کا حکم دیا تھا۔ قانون سازی، رپورٹنگ، اسٹیٹ اور سکیورٹی کے سربراہان کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم ان شعبوں کے افسران نے ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ اسپیکراور سیکرٹری کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اور قائم مقام سیکرٹری اسمبلی اسٹاف کو نہیں بلاسکتے، اس حکم نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن ایوان اقبال میں طلب کیا گیا تھا جس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تاہم بجٹ اجلاس میں حکومتی ارکان شریک رہے۔

یاد رہےکہ کل گورنرپنجاب نے ایوان اقبال میں اجلاس طلب کیا تھا ، جس پرردعمل دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ پہلی تو بات یہ ہے کہ گورنرکے پاس اختیارات ہی نہیں کہ وہ اسمبلی کا اجلاس ختم کرے اور دوسری بات یہ ہے اسمبلی کی عمارت کے باہرکوئی اجلاس نہیں ہوسکتا

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ اس اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی اس کو قانونی تحفظ حاصل نہیں

Leave a reply