مزید دیکھیں

مقبول

ایزی پیسہ کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا نو سر باز جوڑا گرفتار

سوات :- 3 روز قبل تھانہ خوازہ خیلہ میں...

ڈاکو راج قائم،شہری لاکھوں روپیہ و قیمتی اشیاء سے محروم

قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور راہزنی...

کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر...

راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی اطلاعات

پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ...

حسینہ واجد کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست

بنگلہ دیشی پولیس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد...

اڈیالہ جیل میں 3 نئے افسران تعینات

عمران خان کی سہولت کاری کرنے والے اڈیالہ جیل حکام کی گرفتاریوں اور تبادلوں کے بعد نئے افسران کی تعیناتی کر دی گئی ہے

اڈیالہ جیل میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت تین نئے افسران تعینات کئے گئے ہیں، علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی ، عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ،جماعت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اڈیالہ جیل تعینات کیا گیا ہے، تینوں افسران کو محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں‌ تعینات افسران عمران خان کے سہولت کار نکلے،جس پر کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور گرفتاریاں شروع کی گئی ہیں،عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے بعد جیل کے ایک اور افسر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، سیکورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے تحقیقات کی ہے ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال عمران خان کے سیل تک رسائی رکھتے تھے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوکمرہ عدالت میں دوران سماعت عمران خان سے سرگوشیاں کرتے بھی دیکھا گیا ہے، دونوں افسران پر عمران خان کو موبائل تک رسائی دینے کا الزام بھی ہے

باخبر ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کے دوران پیغام رسانی بھی جیل میں یہی افسران کرتے تھے، بشریٰ بی بی اسے لیے بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل ہوئی تھیں تا کہ کوئی نئی سازش تیار کی جائے تا ہم سیکورٹی اداروں نے پیغام رسانی کے کام کو پکڑ لیا، افسران کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے،

اس واقعے نے ایک بار پھر جیلوں میں سیکیورٹی کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ حکومتی حلقوں میں اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ جیلوں کے نظام میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔یہ خبر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

عمران خان کے سیل کے باہر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
اڈیالہ جیل میں افسران کی جانب سے عمران خان کی سہولت کاری کی خبریں سامنے آنے کے بعد جیل میں عمران خان کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کر لیا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے سیل کے باہر سیکورٹی ادارے کے اہلکار ہوں گے اور ان اہلکاروں کو ہر ہفتے بدلا جائے گا، اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan