ٹھٹھہ: بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری نتائج کا اعلان،پیپلزپارٹی فاتح

ecp

ٹھٹہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری نتائج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع ٹھٹہ میں اکثریت حاصل کرلی بلدیاتی انتخابات کے سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے ضلع کونسل کی 40 نشستوں میں سے 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے 40 میں سے 36 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، 2 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب اور 2 نشستوں پر الیکشن نہ ہوسکا پیپلز پارٹی نے 160 یونین کونسل جنرل ممبران میں سے 145 نشستیں حاصل کیں، 7 آزاد امیدوار، جماعت اسلامی نے 6 اور ٹی ایل پی نے 2، میونسپل کمیٹی کی 9 نشستوں پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی پیپلز پارٹی نے 5 ٹاؤن کمیٹیوں کی 23 نشستوں میں سے 21 پر کامیابی حاصل کی ہے، آزاد امیدواروں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے 250، آزاد امیدواروں نے 14، جماعت اسلامی نے 6 اور ٹی ایل پی 2 کے امیدواروں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave a reply