اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کا تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

0
26

اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کا تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

باغی ٹی و ی : وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بارشوں سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔ خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول 9 روپے 71 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی تھی۔ اوگرا ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ 30 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر کی گئی، پٹرول کی موجودہ قیمت میں 26 روپے 70 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 25 روہے 73 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے۔ پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح میں اضافہ نہ ہونے پر پٹرول، ڈیزل 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان تھا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 روز کے لئے کیا جائے گا.

Leave a reply