اوآئی سی بھی اسرائیل کوفلسطینیوں پرجارحیت سےنہ روک سکی:مزید 35 شہید،تعداد 200سےتجاوزکرگئی

0
29

غزہ:اوآئی سی بھی اسرائیل کوفلسطینیوں پرجارحیت سےنہ روک سکی:مزید 35 شہید،تعداد 200سےتجاوزکرگئی ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف مسلمان ملکوں کی نمائندہ تنظیم جسے اوآئی سی کہتے ہیں کا اجلاس جاری ہےتودوسری طرف اسرائیل کی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ابھی تک 35 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں‌

فلسطین پر یہ اسرائیل کی 7 سال کی بد ترین بم باری ہے، یہودی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران فضائی اور زمینی حملوں میں غزہ کو کھنڈر بنا دیا ہے، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں، مکانات اور گاڑیاں تباہ ہیں.

وحشیانہ بمباری اور شیلنگ میں اب تک 47 بچے اور 22 خواتین سمیت ایک سو اکیاسی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، صیہونی فورسز نے آج صبح تازہ حملوں میں حماس کے چیف کے گھر کو نشانہ بنایا۔ملبے تلے دبے 5 بچوں کو زندہ نکالا گیا، اقوام متحدہ کے آفس کے قریب بھی بم باری ہوئی۔

گزشتہ روز غزہ کے الشاطی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے تھے، دوسری طرف بربریت کے حالیہ مظاہرے پر اسرائیلی وزیر اعظم کی ڈھٹائی برقرار ہے۔

یاد رہےکہ ایک ہفتے سے اسرائیلی فورسز کا فلسطین میں وحشیانہ تشدد جاری ہے، فورسز آبادیوں پر بم باری کر رہی ہیں، اسرائیلی حملوں میں 725 گھر، 76 رہائشی، ار 63 سرکاری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے بمباری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضرورت ہوگی، ادھر عالمی برادری نے خطے میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply