آئل ٹینکرڈرائیور فیصل بلوچ تمغۂ شجاعت کےلیے نامزد

0
29

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کو داد شجاعت دینے کے لیے بلوچستان سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد مدعو کیا۔

وزیر اعظم نے بہادری کا مظاہرہ کرنے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچانے پر فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا، اور اسے تمغۂ شجاعت کےلیے نامزد کیا .

چیف آف اسٹاف 12 کور بریگیڈئیر عابد مظہر نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ سے ہیڈکوارٹر 12 کور میں ملاقات کی۔ چیف آف اسٹاف بریگیڈئیر عابد مظہر نے فیصل بلوچ کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

قبل ازین بریگیڈئیر عابد مظہر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کیجانب سے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو ان کی انسانی خدمت کے اعتراف میں تنہیتی شیلڈ اور نقد انعام دیا ان کا کہنا تھا کہ فیصل بلوچ نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سینکڑوں افراد کی زندگیاں بچائیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور کے لئے 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا

میرعبدالقدوس بزنجو نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینکر ڈرائیور نے زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنایا۔

خیال رہے کہ آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ ڈرائیور فیصل آگ لگے ہوئے ٹینکر کو حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبادی سے دور لے گیا تھا اور علاقے کو بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا لیا تھا.

Leave a reply