کیف: یوکرین کے روس پر حملے میں تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی-
باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق روس کے ایک علاقائی گورنر انوکھن نے سوشل میڈیا پر منگل کو بتایا کہ مغربی روس میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تیل کے ایک ڈپو میں آگ لگ گئی اور ایندھن کا اخراج ہوا”بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں میں سے ایک کا ملبہ تیل کے ایک ڈپو کے علاقے پر گرا، نتیجتاً ایندھن کا اخراج واقع ہوا اور ایندھن اور چکنائی دار مادوں کو آگ لگ گئی امدادی ادارے بدستور کام کر رہے تھے اور علاقے کی قرینی رہائشی عمارات کو "کوئی خطرہ” نہیں تھا۔
روس کی وزارتِ دفاع نے منگل کو اطلاع دی کہ 68 یوکرینی ڈرونز کو راتوں رات مار گرایا گیا جن میں سے 10 سمولینسک کے علاقے میں تباہ ہوئے۔
تاجکستان اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال
کیف نے تقریباً تین سالہ تنازعے کے دوران توانائی کی کئی روسی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے ماسکو کی طرف سے یوکرین کے بجلی گھروں پر وسیع حملوں کا منصفانہ جواب تھے روس کے سرحدی علاقے اکثر یوکرینی فضائی حملوں کا نشانہ بنے ہیں اور فریقین نے گذشتہ چند مہینوں سے اپنی بمباری میں اضافہ کیا ہے۔
بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیراعلیٰ کو 34 سال کی سزا
سالِ نو کی شام سے قبل متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 300 سے زیادہ جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا جس کے ایک دن بعد منگل کا ڈرون حملہ ہوا ہے فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر فوجی حملے کے بعد سے فریقین نے سینکڑوں قیدی فوجیوں کا تبادلہ کیا ہے ، جو تعاون کے چند شعبوں میں سے ایک ہے۔
پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن