تیل ٹینکر میں آگ لگنے سے کتنے لوگ جاں بحق ہو گئے ….جانیے

یوگنڈا کے مغربی ضلع روبیر جی یں ایک تیل ٹینکر میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یوگنڈا ، روڈحادثہ میں 7افراد ہلاک
مقامی میڈیا کے مطابق تیل ٹینکر کینیا سے کانگو جا رہا تھاکہ ضلع روبیرجی میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق تیل ٹینکر کا ڈرائیور گاڑی پرقابو نہ رکھ سکا ، جس کی وجہ سے وہ ایک گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔

ایک پولیس افسر کے مطابق: ” متعدد دکانیں، اسٹال، ایک مارکیٹ اور دو گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو گئی ہیں“۔

بیس افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، جبکہ کئی افراداب بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.