آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی

0
22

آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی ہے.

محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی ڈھائی من منشیات کو قبضے میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سکھر کے قریب قومی شاہراہ پر محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ڈھائی من چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر پشاور سے کراچی جا رہا تھا، اور اس میں بڑی مہارت کے ساتھ منشیات کو چھپایا گیا تھا، تاہم ایکسائز عملے نے بروقت کارروائی کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام نے بتایا کہ قبضے میں لی جانے والی اعلیٰ کوالٹی کی چرس کی قیمت 60 لاکھ روپے زائد ہے، جب کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اکبر اور سراج کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے سمندر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کیا، اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوکشتیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران دو کشتیوں سے 15 سو کلو گرام حشیش اور 143 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کرکے ضبط کرلی گئی تھی، قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا دو ارب روپے ہے۔ ترجمان نے کامیاب آپریشن کو پاک بحریہ کی سمندر میں مثر نگرانی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پاک بحریہ کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Leave a reply