اوکاڑہ: انسداد سموگ مہم، بھٹوں، انڈسٹریل یونٹس اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن

اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) انسداد سموگ مہم کے تحت بھٹوں، انڈسٹریل یونٹس اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے تحت ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر نگرانی انسداد سموگ مہم کے سلسلے میں مضر صحت سموگ کے عوامل کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات، انڈسٹری، ڈی آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس حکام اینٹوں کے بھٹوں، انڈسٹریل یونٹس اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مہم کے دوران اب تک ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 59 بھٹوں کو مسمار کیا جا چکا ہے، 3 بھٹے سیل کیے گئے جبکہ 15 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح 2 انڈسٹریل یونٹ مالکان کے خلاف مقدمات درج، 1 یونٹ کو سیل اور نو لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف بھی جرمانے اور بندش کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.