fbpx

کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈی پی او اوکاڑہ

عید قربان کے حوالے سے ڈی پی او اوکاڑہ کی پولیس افسران سے میٹنگ

اوکاڑہ(علی حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعیدملک نے سب ڈویژنل پولیس افسران سے عید الاضحیٰ کی سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند اور تخریب کار عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ہرگز اجازت اجازت نہیں دی جائیگی، بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائیگی۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور تنظیموں پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔ ڈی پی او عمرسعیدملک نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔