اوکاڑہ، کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ڈوب گئے، کتنی لاشیں نکال لی گئیں؟ ریسکیو آپریشن جاری
اوکاڑہ، کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ڈوب گئے، کتنی لاشیں نکال لی گئیں؟ ریسکیو آپریشن جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، ملکوشیخو کےقریب دریائےستلج میں کشتی الٹ گئی،کشتی الٹنےسے 20 افراد ڈوب گئے ،اطلاع پر علاقہ مکینوں اور ریکسیو حکام موقع پر پہنچ گئے،علاقہ مکینوں اورریسکیوحکام نے 7 لاشیں نکال لیں.
باقی افراد کی تلاش کی لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، مزید ڈوبنے والے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، واقعہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے، شہری بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ریسکیو آپریشن مین حصہ لے رہے ہیں، ڈوبنے والے افراد کا تعلق کہاں سے ہے اطلاعات کا انتظار ہے