چیف ایگزیکٹیو ہییلتھ لودھراں کو اوکاڑہ میں بطور سی او ہیلتھ مقرر کردیا گیا
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ لودھراں ڈاکٹر اعجاز حسین کا تبادلہ بطور سی او ہیلتھ اوکاڑہ کردیا گیا ہے۔ اس بابت نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اوکاڑہ میں ان سے قبل سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ دیپالپور کے دوران ناقص کاکردگی کیوجہ سے اوایس ڈی لگا دیا تھا تاہم سی او ہیلتھ اوکاڑہ کا اضافی چارج ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد گیلانی کے پاس تھا۔ اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹر صغیراحمد کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے اور ان کے پیشرو ایم ایس ڈاکٹر رائے نیازاحمد کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرانسفر کردیا تھا۔