اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )جدید طریقہ کاشت کاری زرعی معیشت میں انقلاب کی بنیا د ہے مشینی کاشت سے جہاں پیداواری لاگت کم ہوگی وہیں پر پیداوار میں اضافہ سے ملکی غذائی خود کفالت کی منزل حاصل کرے گا ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف کا محکمہ واٹر میجمنٹ کے تحت کسانوں کو لینڈ لیولرز فراہم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں محکمہ واٹر مینجمنٹ کی جانب سے کسانوں۔کو لینڈ لیولر فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف نے کہا کہ ہمارے کاشت کار جدید زرعی ریسرچ سے فائدہ اٹھائیں اور کاشتکاری کو ایک منافع بخش سیکٹر بنانے کے لئے پنجاب حکومت کی کاشتکاروں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن فارم واٹر مینجمنٹ اوکاڑہ کی جانب سے سبسڈی پر کاشت کاروں کو 100 عدد لینڈ لیولر قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں فلاح و بہبود کے لئے جو منصوبے شروع کر رہی ہے ان پر سو فیصل عملد ر آمد کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے بعد ازاں انہوں نے لینڈ لیولر کاشتکاروں کو دئیے جانے کی قرعہ اندازی کی اور خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی سکیم سے فائدہ اٹھائیں اورر زرعی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر آن فارم واٹر مینجمنٹ سعید اللہ علوی نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 100 کاشتکاروں کو لینڈ لیولر فراہم کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کاشتکاروں سے قرعہ اندازی کروائی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین ،واٹر مینجمنٹ آفیسر حامدنواز شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
اوکاڑہ : جدید طریقہ کاشت کاری زرعی معیشت میں انقلاب کی بنیا د ہے – ذیشان حنیف
