اوکاڑہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور جرمانے
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور جرمانے
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوکاڑہ ملک احمد فراز اعوان کے حکم پر سپرنٹینڈنٹ میونسپل کمیٹی خالد محمود ناز اور انفورسمنٹ انسپکٹر رانا منصور سبحانی کا عملہ کے ہمراہ تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایکشن تمام بازاروں سے خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کا سامان قبضے میں لیا اور ہزاروں روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔مزید دوکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کی سامان اپنی مقررہ حدود میں رکھیں بصورت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی