اوکاڑہ سابقہ ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ انسپکٹر عزیز احمد چیمہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل تھانہ صدر اوکاڑہ میں ایس ایچ او انسپکٹر عزیز احمد چیمہ کی سربراہی میں مورخہ25/3/21 کو حاکم علی ڈوگر سکنہ چک نمبر 38/12L رہائشی گھر ریڈ کر کے دو کروڑ 99 لاکھ روپے
اور طلائی زیورات چھین لیےاور پکڑ کر تھانہ صدر اوکاڑہ میں لے آئے تھےاورایک مقدمہ نمبر 320/21 بجرم 9C/CNSA تھانہ صدر اوکاڑہ میں جھوٹا اور بے بنیاد درج کیا گیا تھا

اور پینسٹھ لاکھ روپے کی برآمدگی درج کی گئی ذرائع کے مطابق ان کے ورثاء نے جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو شکایت کی کہ ہماری رقم دو کروڑ 99 لاکھ روپے اور طلائی زیورات چھین لیے تھے جو انہوں نے خود برد کر کے ایک منشیات کا مقدمہ جھوٹا مقدمہ درج کر دیا تھاجس پر محکمہ پولیس کے افسران بالا نے انکوائری عمل میں لائی

انکوائری میں گنہگار ثابت ہونے پرمحمد سلیم کی مدعیت میں انسپکٹر عزیز چیمہ سابقہ ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ دیگر 6 نامعلوم کانسٹیبلان پانچ نامزد پرائیویٹ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر277/21 مورخہ4/5/21

بجرم395/365 تعزیرات پاکستان تھانہ صدر چیچہ وطنی ضلع ساہیوال میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہےجس پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہےجبکہ باقی نامعلوم
کانسٹیبلان اورپرائیویٹ ملزمان کی گرفتاری باقی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

Comments are closed.