اوکاڑہ: ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی آگاہی مہم،پمفلٹ تقسیم

اوکاڑہ (باغی ٹی وی، ملک ظفر)اوکاڑہ میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے روڈ یوزرز میں پمفلٹ تقسیم کیے اور انہیں ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر سموگ کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے طریقے بھی شہریوں کو سمجھائے گئے۔

ڈی ایس پی ٹریفک خواجہ عابد صغیر کی ہدایت پر اس آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہر شہری کے لیے قوانین کی پیروی ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Comments are closed.