اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن پہ خصوصی پیغام

0
50

اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو ایک موقع فراہم کیا ہے کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنا کر زندگی کو آسان اور با سہولت بنایا جائے کیونکہ اب افراد اور اقوام کا مستقبل اسی سے وابستہ ہےان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی پزیر ممالک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف رجحان بہت سست تھا ۔

لیکن کرونا کی وبا نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے اب وہ وقت آ گیا ہے جب ہمیں اپنا طرز زندگی جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہر شعبہ زندگی میں اپنا کر اس سے استفادہ حاصل کریں اب بھی جو اقوام اس نظام کو نہ اپنا سکیں وہ بین الاقوامی کمیونٹی سے منقطع ہو کر رہ جائیں گے پروفیسر زکریا نے بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاون کی وجہ سے تعلیم، کاروبار، ابلاغیات اور دیگر روز مرہ معمولات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔

تعلیم کے میدان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پہ بات کرتے ہوئےوائس چانسلر نے کہا کہ وبا کے اختتام کے بعد بھی آن لائن لرننگ کسی نہ کسی صورت میں جاری رہے گی کیونکہ اس سے طلباء کے سفری اخراجات اور وقت بچتاہے، طلباء اور اساتذہ بین الاقوامی تعلیمی نظام کے ساتھ منسلک ہو کر مختلف نظریات سیکھتے ہیں اور ان کوڈیجیٹل لائبریریوں اور ڈیٹا بیس تک آسان رسائی میسر آتی ہے۔

Leave a reply