اوکاڑہ یونیورسٹی میں ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری رننگ آگہی واک

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی میں ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری رننگ آگہی واک کا اہتمام
اوکاڑہ یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کی جانب سے ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس واک کا مقصد روزمرہ زندگی میں کھیلوں اور فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
واک کی قیادت اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر طلباء کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے صحت مند زندگی گزارنے کےلیے کھیلوں کی اہمیت بیان کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج کے دن طلباء کا جوش اور ولولہ قابل ستائش ہے۔ اوکاڑہ یونیورسٹی اپنے اسٹاف اور طلباء میں کھیلوں کو فروغ دینے کےلیے کوشاں ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آج کی یہ واک اس مقصد کے حصول کےلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شعیب سلیم نے وائس چانسلر کاواک میں شرکت پہ شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری رننگ آگہی واک اساتذہ اور طلباء کےلیے ایک ایسا موقع ہے جہاں وہ اکٹھے ہو کر اسپورٹس اور فٹنس کی اہمیت کو سمجھ سکتے ہیں اور اس اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یہ واک اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ کس طرح جامعات نوجوان نسل میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Comments are closed.