اوکاڑہ: نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک کا نام روشن کریں، کمشنر ساہیوال

اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ نوجوان حصول علم کے لیے محنت کریں اور ملک و قوم کا نام زندگی کے مختلف شعبوں میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر روشن کریں۔ کامیاب قوموں نے تعلیم کی روشنی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کیڈٹ کالج میں "اینول پیرنٹس ڈے” کے موقع پر نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، کیڈٹ کالج کے پرنسپل عامر رؤف، اساتذہ، والدین اور طالب علموں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کیڈٹس نے کمشنر کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ کمشنر شعیب اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیڈٹ کالج کے اساتذہ خلوص دل سے نوجوانوں میں تعلیم اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔ آخر میں پرنسپل عامر رؤف نے کمشنر کو یادگاری سوونئیر پیش کیا۔

Comments are closed.