او ایل ایکس پرخرید وفروخت کے بہانے بلا کر ڈکیتیاں کرنیوالا گینگ بے نقاب

0
16

او ایل ایکس پر خرید و فروخت کے بہانے بلاکر ڈکیتیاں کرنے والا گینگ بے نقاب.

شہر قائد کراچی میں ایس آئی یو نے "کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد” سے دو ڈکیت "نہال احمد ولد احمد نسیم” اور "حسنین زیدی ولد شوکت حسین” کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان "او ایل ایکس ” کے ذریعے مختلف لوگوں سے "کاروباری ڈیلز” طے کرتے تھے اور ان لوگوں کو "خرید و فروخت کے بہانے” بلا کر ان سے "نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء” اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔ ملزمان زیادہ تر او ایل ایکس کے ذریعے موبائل فونز بیچنے والوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان سے وارداتوں میں استمعال ہونے والا بلا لائسنس ایک عدد پستول برآمد کر لیا گیا ہے،

"دوسری کاروائی” میں "ایس آئی یو” نے تین رکنی ڈکیت/اسٹریٹ کرمنلز "محمد راشد عرف مٹھو ولد محمد اشرف” , "غلام مصطفیٰ عرف ندیم ولد اصغر علی” اور "حنیف عرف بنگالی ولد احسان اللہ عرف محمد دولار” کو کارروائی کر کے "قصبہ موڑ مین منگھو پیر روڈ کراچی” سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا, ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان میں 2 موٹر سائیکل لفٹرز سمیت, 1 مفرور, 11 منشیات فروش, 1 گٹکا/ماوا سپلائر اور 6 جواری شامل ہیں.: ملزمان سے 1 چوری شدہ موٹر سائیکل, 5 کلو سے چرس, 115 گرام آئس, 3 کلو گرام گٹکا/ماوا اور جوا کی رقم 24٫400 روپے برآمد کی گئی ہے، ملزمان کی شناخت صادیہ(مفرور), طاہر(موٹر سائیکل لفٹر), آصف(موٹر سائیکل لفٹر), اسماعیل نیازی, جاوید خان, نعمان اللہ عرف نعمان, محمد حسین, عبدالمجید, پرویز, بلال, محمد اقبال, محمد فاروق, پرویز, عارف شفیق, انور اگاریا, محمد عارف, کاشف, ریاض اللہ عرف کٹو, ماجد, عامر اور ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے.ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی, چاکیواڑہ, رسالہ, میٹھادر, کلاکوٹ, نبی بخش, کلری اور نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں اور منشیات فروشی, گٹکا/ماوا سپلائی کیا کرتے تھے, برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری SLJ-8323 کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہے. ملزم جاوید خان اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزم ریاض اللہ عرف کٹو اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزمان کے خلاف مقدمات درج, مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے. ملزمان کے دیگر ساتھیوں کیلئے مزید ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری,

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

علاوہ ازیں حیدرآباد پولیس کے متواتر 2 پولیس مقابلے، ایک ڈکیت ہلاک، ایک زخمی ہو گیا،گزشتہ رات حیدرآباد پولیس کے متواتر 2 پولیس مقابلے پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا ،تھانہ مارکیٹ کی حدود ٹاور مارکیٹ میں قائم گل احمد مصطفی ٹریڈرس پر ڈکیتی کی اطلاع سی آئی اے پولیس کو موصول ہوئی کہ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کیا جہاں کالی موری کے قریب پہنچ کر ڈکیتوں کا پولیس سے مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت دوست محمد عرف دوسو کھوسو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی موٹر سائیکل اور لوٹی گئی رقم سمیت فرار ہوگئے، زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا

گرفتار ملزم کے متعلق معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم سرگرم ڈکیت گینگ کا رکن اور حالیہ دنوں مارکیٹ سمیت ارد گرد کے علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے گرفتار ملزم اور دیگر ساتھیوں نے مارکیٹ کی حدود جانوروں کے اسپتال والی گلی سے جلال الدین نامی شخص کی ہونڈا CD-70 موٹر سائیکل اسلحہ کے زور پر چھینی تھی .چند روز قبل 4 دسمبر کو مارکیٹ کی حدود تکونہ پارک کے قریب سے فہیم قریشی کی ہونڈا 125 چھینی اور گزشتہ رات ملزم اور اس کے دیگر ساتھی ٹاور مارکیٹ ڈکیتی کی واردات کیلئے پہنچے جس پر ملزم دوست محمد عرف دوسو کھوسو گرفتار اور دیگر ساتھی فرار ہوگئے گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف تھانہ مارکیٹ میں ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے حیدرآباد پولیس کی تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی کا سلسلہ شروع ہوا جس کے کچھ ہی دیر بعد فرار ملزمان کا سامنا حسین آباد پولیس سے ہوگیا جس کے دوران پولیس مقابلہ پیش آیا جس میں ایک ڈکیت بنام عامر سومرو عرف عمران عرف نعیم عرف عمو عرف علی جان زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں راستے میں ملزم نے زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گرفتار ملزم کے متعلق معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم چوری، ڈکیتی، لوٹ مار، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے سمیت دیگر کئی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے

Leave a reply